فضائل امیر المومنین علی علیہ السلام

حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے چند فضائل نیچے دیۓ گۓ ہیں:۔ 1۔پانچ خصلتوں کی وجہ سے(فلاح و سعادت کا) راستہ لوگوں پر بند ہے:(1) جہالت پر قناعت کرنا...

حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے چند فضائل نیچے دیۓ گۓ ہیں:۔
1۔پانچ خصلتوں کی وجہ سے(فلاح و سعادت کا) راستہ لوگوں پر بند ہے:(1) جہالت پر قناعت کرنا (2) دنیا کے بارے میں حریص ہونا (3) ضرورت سے زائد مال کے بارے میں بخل سے کام لینا (4) عمل میں ریا کاری کرنا (5) اپنی رائے پر خود پسندی کا شکار ہونا۔
2۔چار کام سب سے مشکل ہیں:(1) غصے کی حالت میں معاف کرنا (2)تھوڑے مال میں سے سخاوت کرنا (3)خلوت میں پاک دامن رہنا (4)جس شخص سے خوف یا لالچ ہو اس کے سامنے حق بات کہنا۔
3۔اہل خیر کے قریب رہو انہں میں سے ہو جاؤ گے اور اہل شر سے الگ رہو تو ان سے جدا ہو جاؤ گے۔
4۔دنیامیں سے تمہارہ حصہ صرف وہی ہے جس سے تم اپنی سنوار لو۔
5۔تمہارا بھائی برائی میں اتنا قوی نہ ہو جائے کہ نیکی میں تمہاری قوت سے آگے بڑھ جائے۔وہ اپنے نقصان اور تمہارے فائدے کے لیے کوشش کرتا ہے اور جو شخص تمہیں خوش کرے اس کا صلہ یہ ہےکہ تم اس سے بدی کرو۔
6۔جو زمانے کا اعتبار کرتا ہے زمانہ اس سے خیانت کرتا ہے اور جو زمانے کی تعظیم کرتا ہے زمانہ اسے ذلیل کر دیتا ہے۔
7۔عزت تقوئ میں، بلندی تواضع میں،جوانمردی سچائی میں، تونگری قناعت میں،راحت زہد میں اور عافیت خاموشی میں رکھ دی گئ ہے۔
8۔عقلمد کا سینہ اس کے رازوں کا صندوق ہوتا ہے، خندہ روی محبت کو جذب کرتی ہے اور تحمل (برداشت)عیوب کا مقبرہ ہے۔
9۔جو اپنے آپ سے راضی رہتا ہے اس پر ناراض ہونے والے بہت ہوتے ہیں۔
10۔جب دنیا کسی پر مہربان ہوتی ہے تو دوسروں کی خوبیاں بھی اسے دے دیتی ہے اور جب کسی سے منہ موڑتی ہے تو اس کی اپنی خوبیاں بھی اس سے چھین لیتی ہے۔
11۔لوگوں سے اس طرح میل جول رکھو کہ اگر تم مر جاؤ تو وہ تم پر روئیں اور اگر تم ان سے دور ہو جاؤ تو وہ تمہاری جستجو کریں۔
12۔سب سے کمزور انسان وہ ہے جو دوست نہ بنا سکے اور اس سے بھی زیادہ وہ کمزور ہے جو دوست بنا لینے کے بعد کھو دے۔
13۔خوف ناکامی کے ساتھ جڑا ہوا ہے اور شرمیلا پن محرومی کے ساتھ ،اور فرصت بادلوں کی طرح گزر جاتی ہے لہذا نیکی کی فرصتوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے آ مادہ رہو۔
14۔مظلوم کی مدد کرنا اور پریشان حال کی پریشانی کو دور کرنا بڑے گناہوں کے کفارے میں سے ہے۔
15۔جب تم دیکھو کہ تمہارا رب تمہیں مسلسل نعمتیں دیے جا رہا ہے اور تم مسلسل اس کی نافرمانی ی کیے جا رہے ہو تو اس سے ڈرو۔
16۔انسان جس بات کو اپنے دل میں چھپاتا ہے ہے وہ اس کی زبان اور چہرے سے ظاہر ہو جاتی ہے۔
17۔حلیم انسان لوگوں میں تعریف کے ساتھ زندہ رہتا ہے اور جو شخص نادانی کی وجہ سے اکثر جھگڑا کرتا ہو حق کے بارے میں اس کا اندھا پن مستقل ہو جاتا ہے۔
18۔جس کے دل اور دماغ ٹیڑھے  ہو جائیں اسے نیکی بدی اور بدی نیکی دکھائی دیتی ہے اور وہ گمراہی کے نشے میں مبتلا ہوجاتا ہے۔
19۔ نیکی کا فاعل نیکی سے بہتر اور برائی سے بدتر ہے۔
20۔احمق کا دل اس کے منہ میں ہوتا ہے جب کہ عقلمند کی زبان اس کے دل کے پیچھے ہوتی ہے۔
21۔احمق کی صحبت سے دور رہو کیونکہ تمہیں فائدہ پہنچانا چاہے گا اور نقصان پہنچا دے گا۔ جھوٹے کی صحبت سے بچو کیونکہ وہ سراب کی مانند ہوتا ہے اور جو دور کی چیز کو تمہیں قریب اور قریب کی چیز کو دور کر دکھاتا ہے۔
22۔ وہ گناہ جو تمہیں غمگین کر دے اللہ کے ہاں اس نیکی سے بہتر ہے جو تمہیں خود پسندی میں مبتلا کر دے۔
23۔ساتھ دینےوالا کسی چیز کے طالب کا باز ہوتا ہے اور مال شہوات کا سرچشمہ ہوتا ہے۔
24۔حاجت کا ضائع ہو جانا نااہل سے حاجت طلب کرنے سے آسان تر ہے۔ 
25۔تھوڑادینے سے نہ شرماؤ کیوں کہ محروم رکھنا اس سے بھی کمتر ہے۔
26۔دوستوں کا کھو جانا بھی غربت ہے۔
27۔جب عقل کامل ہو جاتی ہے تو باتیں کم ہو جاتی ہیں۔
28۔انسان خود ہی موت کی طرف اپنا قدم ہے۔ س(یا انسان کی سانس اس کی موت کی طرف اس کا قدم ہے)
29۔ سب سے پست علم وہ ہے جو زبان پر رک جائے اور سب سے افضل علم وہ ہے جو اعضاء و جوارح  سے ظاہر ہو۔
30۔یقین کی حالت میں سورہنا شک کی حالت میں پڑھی گئی نماز سے بہتر ہے۔
31۔انسان اپنی دنیا کو بہتر بنانے کے لئے جب بھی اپنے دین میں سے کسی چیز کو ترک کر دیتا ہے تو اللہ اس سے زیادہ مضر چیز اس کے لیے کھول دیتا ہے۔
32۔بہت سے عالم ایسے ہیں جنہیں ان کے جہل نے مار ڈالا اور ان کا علم ان کے ساتھ ہوتے ہوئے بھی انہیں کوئی فائدہ نہ دے سکا۔
33۔اس شخص کا کیا حال ہوگا جو بقا سے فنا کی طرف جا رہا ہو، صحت  سے بیماری کی طرف جا رہا ہو اور جس چیز سے بچنا چاہتا ہو وہی اسے مل کر رہے۔
34۔کس قدر فرق ہے ان دو اعمال کے درمیان: ایک وہ عمل جس کی لذت گزر جائے اور اس کا گناہ باقی رہ جائے اور دوسرا وہ جس کی زحمت گزر جائے اور اس کا اجر باقی رہے جائے۔
35۔مجھے بخیل پر تعجب ہوتا ہے کہ جس فکر سے بچنا چاہتا ہے اس کو تیزی سے اپنے قریب کر لیتا ہے اور جس بے نیازی کا وہ طالب ہوتا ہے اس سے محروم کر دیا جاتا ہے۔ وہ دنیا میں فقیروں کی طرح جیتا ہے اور آخرت میں حساب اغنیاءکی طرح دے گا۔
36۔تمہاری نظر میں اللہ کی عظمت لوگوں کو تمہاری نظر میں کمزور کر دے گی۔
37۔جو کچھ تم نے اپنی ضرورت سے زائد کمایا اس میں تم دوسروں کے خزانچی ہوتے ہو۔
38۔سخاوت عزتوں کے محافظ، حلم نادان کی ملامت کا ذریعہ اور پاکدامنی فقر کی زینت ہے۔
39۔چار چیزیں تھوڑی بھی ہوں تو بہت ہوتی ہیں: فقر، درد ،دشمنی اور آگ۔
40۔حالات کے نشیب و فراز میں ہی جوان مردوں کے جوہر ظاہر ہوتے ہیں۔
41۔عقل کی اکثر خطائیں طمع کی چمک دمک کے زیراثر ہوتی ہیں۔
42۔کریم کا شریف ترین عمل یہ ہے کہ وہ لوگوں کے ان عیبوں کو نظر انداز کر دیتا ہے جنہں وہ جانتا ہے۔
43۔خاموشی کی کثرت روب و دبدبے  کا سبب ہوتی ہے ،انصاف کی بدولت ساتھ زیادہ ہوتے ہیں، فضل و احسان سے قدر میں اضافہ ہوتا ہے اور تواضع سے نعمت کی تکمیل ہوتی ہے۔
44۔عورتوں کی بہترین صفات تکبر، بزدلی اور بخل ہیں اور یہ مردوں کی بدترین صفات ہیں۔
45۔جو شخص چغل خور کی بات مانتا ہے وہ اپنے دوستوں کو کھو دیتا ہے۔

تبصرے

نام

اسلامی تاریخ,10,تاریخی کتب,1,حقوق و فرائض,6,سیرت و فضائل,23,شیعہ عقائد,7,فقہی مسائل,10,کتب,1,Nohay,5,Nohay 2020,5,
rtl
item
فقہ جعفریہ: فضائل امیر المومنین علی علیہ السلام
فضائل امیر المومنین علی علیہ السلام
فقہ جعفریہ
https://fiqahjafria.blogspot.com/2020/06/blog-post_10.html
https://fiqahjafria.blogspot.com/
https://fiqahjafria.blogspot.com/
https://fiqahjafria.blogspot.com/2020/06/blog-post_10.html
true
3345343407563367532
UTF-8
تمام تحریریں دیکھیں کسی تحریر میں موجود نہیں مزید تحریریں مزید پڑھیں Reply Cancel reply Delete By مرکزی صفحہ صفحات تحریرں View All مزید تحریریں عنوان ARCHIVE تلاش تمام تحریرں Not found any post match with your request واپس مرکزی صفحہ پر جائیں شئیر Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat جنوری فروری مارچ اپریل مئی جون جولائی اگست ستمبر اکتوبر نومبر دسمبر جنوری فروری مارچ اپریل مئی جون جولائی اگست ستمبر اکتوبر نومبر دسمبر just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS PREMIUM CONTENT IS LOCKED STEP 1: Share to a social network STEP 2: Click the link on your social network Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy