امام جعفر صادق علیہ السلام کا اسم گرامی، القاب ، کنیت ،انگشتری کا نقش اور اعلیٰ نسب

امام جعفر صادق علیہ السلام کا اسم گرامی جعفر ہے۔ ایک روایت میں آیا ہے کہ حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے "ضریس الکناسی" سے پوچھ...

امام جعفر صادق علیہ السلام کا اسم گرامی جعفر ہے۔ ایک روایت میں آیا ہے کہ حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے "ضریس الکناسی" سے پوچھا: تیرے والد نے تیرا نام ضریس کیوں رکھا؟ اس نے جواب میں کہا: جس طرح آپ علیہ السلام کےوالد گرامی نے آپ علیہ السلام کا نام ج"  رکھا اسی طرح میرے والد نے بھی میرا نام ضریس رکھا۔
اس پر امام علیہ السلام نے فرمایا: تمہارے والد نے تمہارا نام "ضریس" رکھا جبکہ اسے اس کا معنی معلوم نہ تھا کیونکہ ابلیس کا ایک بیٹا ہے جس کا نام ضریس" ہے اور میرے والد گرامی نے میرا نام جعفر کا نام ہے جبکہ وہ جانتے تھے کہ یہ جنت میں موجود ایک نہر کا نام ہے۔
آپ علیہ السلام کا لقب "الصادق" ہے۔ یہ لقب کسی اور کا نہ تھا اور یہ لقب آپ علیہ السلام کو آپ علیہ السلام کے جدامجد حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عطافرمایا تھا کہ جو بغیر وحی ربانی کے ہم کلام ہی نہیں کرتے۔
 حضرت امام علی ابن الحسین علیہ السلام نے اپنے والد گرامی سے اور انہوں نے اپنے نانا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا :
جب میرے بیٹے جعفر بن محمد بن علی بن الحسین بن علی بن ابی طالب علیہ السلام کی ولادت ہو گئی تو ان کو "الصادق" کہہ کر پکارنا ۔کچھ عرصہ بعد ان کی اولاد میں سے ایک ان کا ہم نام پیدا ہوگا۔ وہ ناحق امامت کا دعویٰ کرے گا اور سے کذاب یعنی جھوٹا کہا جائے گا۔
ابو خالد الکابلی سے روایت ہے وہ کہتے ہیں: میں نے حضرت امام علی ابن حسین علیہ السلام سے پوچھا کہ آپ علیہ السلام کے بعد امام کون ہے؟
امام علیہ السلام نے فرمایا:میرا بیٹا محمد علیہ السلام، ان سے علم کے چشمے پھوٹیں گے اور محمد علیہ السلام کے بعد حضرت جعفر علیہ السلام امام ہوں گے اور اہل آسمان میں ان کا نام "الصادق" ہے۔
 راوی کہتا ہے: میں نے پوچھا ان کا نام کیسے الصادق ہوا۔حالانکہ آپ علیہ السلام تو سب کے سب الصادق ہیں؟؟
امام علیہ السلام نے فرمایا: میرے بابا علیہ السلام نے اپنے بابا علیہ السلام سے اور انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نقل فرمایا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
" جب میرے بیٹے جعفر بن محمد بن علی ابن الحسین بن علی بن ابی طالب پیدا ھوں گے تو ان کا نام الصادق رکھنا کیونکہ ان کا پانچواں بیٹا بھی جعفر ہوگا وہ خدا پر افتراء کرتے ہوئے اور جھوٹ باندھتے ہوئے امام ہونے کا دعویٰ کرے گا تو وہ خدا کے نزدیک جعفر کذاب اور خدا پر افتراء کرنے والا ہوگا۔"
پھر امام علی ابن الحسین علیہ السلام رو پڑے اور فرمایا:
ایسا لگتا ہے کہ میں امام جعفر صادق علیہ السلام کو دیکھ رہا ہوں کہ ان کے زمانے کا سر کش حکمران ان کی تفتیش کرنے کو تیار ہے، حالانکہ جن کی تفتیش کے لیے وہ بدبخت آمادہ ہے وہ خدا کے ولی اور اس کی حفاظت میں محفوظ ہیں۔"
راوی کہتا ہے جیسا امام علیہ السلام نے بتایا تھا ویسا ہی ہوا۔درج بالا دو حدیثوں میں جعفر کذاب سے مراد دسویں امام علی الہادی التقی علیہ السلام کا بیٹا ہے کہ جس نے امام ہونے کا دعوی کیا۔
حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کے اور بھی القاب ہیں جو زیادہ مشہور نہیں اور وہ یہ ہیں:
الفاضل، الطاہر ،القائم، الکافل اور المنحی وغیرہ اور آپ علیہ السلام کی کنیت ابو عبد اللہ، ابو اسماعیل اور ابو اسحاق تھی، لیکن ان میں سب سے زیادہ مشہور پہلی ہے کہ اکثر روایات و احادیث میں وارد ہوئی ہے اس کی وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ تقیہ کی وجہ سے امام علیہ السلام کو ان کی غیر مشہور کنتیوں سے یاد کرنا بہت مشکل تھا۔اس لیے بعض شیعہ وقت کے تقاضوں کے پیش نظر آپ علیہ السلام کو آپ کےعلیہ اسلام کی غیر مشہور کنتیوں و القاب سے یاد کرتے تھے۔

امام علیہ السلام کے شمائل مبارکہ:

حضرت امام جعفرصادق علیہ السلام کا قد متوسط اور چہرہ نورانی تھا سر کے بال سیاہ اور گھنگریالے تھے ناک مبارک اوپر کو اٹھی ہوئی اور حسین و جمیل تھی۔کنپٹیوں کے ساتھ والی جلد نرم و نازک تھی، سینہ مبارک پر تھوڑے تھوڑے بال تھے اور آپ علیہ السلام کے جسد اقدس پر سرخ رنگ کے تیل تھے۔

امام جعفر صادق علیہ السلام کی انگشتری کا نقش:

حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی انگشتری کا نقش اللہ خالق ولی کل شیء تھا۔ حضرت امام علی رضا علیہ السلام سے روایت ہے کہ آپ علیہ السلام نے ارشاد فرمایا: انہوں نے امام ابو عبداللہ حضرت جعفر صادق علیہ السلام کی انگوٹھی کی قیمت لگائی تو میرے بابا نے سات"کی لے لی۔راوی کہتا ہے، میں نے پوچھا: سات درہموں کی؟؟
امام علیہ السلام نے فرمایا: نہیں سات دینار کی۔
 صفوان سے روایت ہے وہ کہتے ہیں: حضرت ابوعبداللہ علیہ السلام کی انگوٹھی ہمارے سامنے آئے تو اس پر انت ثقتی فاعصمنی من خلقک نقش تھا۔
 حضرت اسماعیل بن امام موسی کاظم علیہ السلام سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: میرے دادا حضرت امام جعفر صادق بن محمد علیہ السلام کی انگوٹھی ساری چاندی کی تھی۔اس پر یا ثقتی شر جمیع خلقک نقش تھا۔وہ میراث میں آئے تو پچاس دینار کی بنی اور میرے بابا نے حضرت ابو عبد اللہ بن جعفر علیہ السلام سے اس کو خرید لیا۔

امام جعفر صادق علیہ السلام کا اعلیٰ نسب:

امام جعفرصادق علیہ السلام کا تعلق زمین خدا پر موجود سب سے زیادہ شرف والے خاندان میں تھا۔ آپ علیہ السلام حضرت امام محمد باقر بن امام علی زین العابدین بن سید شباب اہل الجنہ سید الشہداء امام ابو عبد اللہ الحسین بن علی علیہ السلام امیرالمؤمنین سید العترہ و سیدہ فاطمۃ الزہراء سیدہ نساء العالمین بن سید الانبیاء حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی فرزند ارجمند مند ہیں۔
کیا اس کائنات میں ایسا کسی کا نصب ہے اور کیا اس سعادت و بزرگی سے بڑھ کر کسی اور بزرگی کا تصور کیا جاسکتا ہے؟؟ یقیناً دنیا میں کوئی بھی اور ایسے بلند نسب کا حامل نہیں ہے۔قانون وراثت کی بنا پر حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام میں اپنے آباؤ اجداد اور بزرگان و اسلاف کی ساری خوبیاں موجود تھیں اور یہ انسان کامل کی تکوین ایک ایک بہت بڑا عامل ہوتا ہے۔ اس کے بعد انسان کی تربیت میں سب سے زیادہ مؤثر وہ گھر ہوتا ہے  جس میں پیدا ہوتا ہے اور پروان چڑھتا ہے۔

تبصرے

نام

اسلامی تاریخ,10,تاریخی کتب,1,حقوق و فرائض,6,سیرت و فضائل,23,شیعہ عقائد,7,فقہی مسائل,10,کتب,1,Nohay,5,Nohay 2020,5,
rtl
item
فقہ جعفریہ: امام جعفر صادق علیہ السلام کا اسم گرامی، القاب ، کنیت ،انگشتری کا نقش اور اعلیٰ نسب
امام جعفر صادق علیہ السلام کا اسم گرامی، القاب ، کنیت ،انگشتری کا نقش اور اعلیٰ نسب
فقہ جعفریہ
https://fiqahjafria.blogspot.com/2020/08/blog-post_4.html
https://fiqahjafria.blogspot.com/
https://fiqahjafria.blogspot.com/
https://fiqahjafria.blogspot.com/2020/08/blog-post_4.html
true
3345343407563367532
UTF-8
تمام تحریریں دیکھیں کسی تحریر میں موجود نہیں مزید تحریریں مزید پڑھیں Reply Cancel reply Delete By مرکزی صفحہ صفحات تحریرں View All مزید تحریریں عنوان ARCHIVE تلاش تمام تحریرں Not found any post match with your request واپس مرکزی صفحہ پر جائیں شئیر Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat جنوری فروری مارچ اپریل مئی جون جولائی اگست ستمبر اکتوبر نومبر دسمبر جنوری فروری مارچ اپریل مئی جون جولائی اگست ستمبر اکتوبر نومبر دسمبر just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS PREMIUM CONTENT IS LOCKED STEP 1: Share to a social network STEP 2: Click the link on your social network Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy