فضائل امام حسین علیہ السلام

حضرت امام حسین ابن علی علیہ السلام کے کچھ فضائل درج ذیل ہیں: 1) احترام : امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام امام حسن علیہ السلام اور...

حضرت امام حسین ابن علی علیہ السلام کے کچھ فضائل درج ذیل ہیں:
1) احترام:
امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام امام حسن علیہ السلام اور امام حسین کا احترام کرتے تھے اس لیے کہ امام حسن علیہ السلام اور امام حسین علیہ السلام حضرت بی بی فاطمہ سلام اللہ علیہا کے اولاد تھے اور ان کے احترام کو پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اولاد تھے اور ان کے احترام کو پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے احترام کے سمجھتے تھے۔
2) وضو کی تلاوت:
امام حسن علیہ السلام اور امام حسین علیہ السلام نے بچپن میں ایک بوڑھے شخص کو وضو کرتے ہوئے دیکھا کہ اس کا وضو باطل ہے، آپ دونوں اسلامی روش سے آگاہ تھے فوراً متوجہ ہوئے کہ اس بوڑھے شخص کو بتانا ضروری ہے کہ اس کا وضو باطل ہے، دوسری طرف اگر براہ راست اسے ایسا کہیں کہ تمہارا وضو باطل ہے تو اس کی شخصیت مجروح ہو جائے گی اور ایسا کرنا مناسب بھی نہیں ہے۔ کیوں کہ وہ بوڑھا شخص ردعمل کے طور پر کہے گا کہ کوئی بات نہیں اور اسی طرح بہتر ہے۔  پھر جو بھی کہیں گے وہ ہماری بات نہیں سنے گا، آپ آگے بڑھے اور کہا: ہم دونوں آپ کے سامنے وضو کرنا چاہتے ہیں، آپ نے دیکھ کر بتانا ہے کہ کس نے سب سے بہتر وضو کیا ہے۔
بزرگ افراد بچوں کی اس بات کو قبول کر لیتے ہیں تو اس نے کہا: وضو کریں تاکہ میں فیصلہ کر سکوں۔
پہلے امام حسن علیہ السلام نے اس کے سامنے مکمل وضو کیا،پھر امام حسین علیہ السلام نے۔ اسی وقت یہ بوڑھا شخص متوجہ ہوا کہ خود اس کا وضو درست نہیں ہے۔پھر اس نے کہا: آپ دونوں کا وضو درست ہے جبکہ میرا وضو ٹھیک نہیں ہے۔اس طرح سے اس نے اپنی غلطی کا اعتراف کر لیا۔
3)مادیات فدای معنویات:
قرآن مجید انصار کے بارے میں فرماتا ہے:
ترجمہ: "اور اپنے آپ پر دوسروں کو ترجیح دیتے ہیں۔"
پنجتن پاک علیہ السلام کے بارے میں قرآن میں فرمایا:
"(اور ان سے کہتے ہیں) ہم صرف اللہ (کی رضا) کے لئے کھلا رہے ہیں۔
ایثار اور فداکاری کا یہ انداز بشر دوستی کی اہمیت کو بیان کرتا ہے کہ انسان اپنے مادی منافع کو اس پر فدا کر دیتا ہے۔
4) برداشت:
عصام بن المصطلق نامی شخص شام سے مدینہ آیا۔اس نے مسجد میں ایک پر ہیبت اور باجمال شخص کو دیکھا جس نے اسے اپنی طرف متوجہ کرلیا۔اس مرد نے پوچھا: یہ شخص کون ہے جو وہاں بیٹھا ہوا ہے؟ معلوم ہوتا ہے کہ کوئی بڑی شخصیت ہے۔کسی نے کہا: یہ تو حسین بن علی بن ابی طالب علیہ السلام ہیں۔
5) میں حسین سے ہوں اور حسین مجھ سے ہے:
پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم امام حسین علیہ السلام سے بہت زیادہ محبت کرتے تھے اس لئے فرمایا: "حسين مني وانا من حسين احب الله من احب حسينا"
ترجمہ: "حسین علیہ السلام مجھ سے ہے اور میں حسین علیہ السلام سے ہوں اللہ تعالی اسے دوست رکھتا ہے جو میرے حسین علیہ السلام کو دوست رکھتا ہے۔"
6) نفس مطمئنہ:
امام جعفر صادق علیہ السلام فرماتے ہیں: سورہ الفجر کو اپنے فرائض و نوافل میں تلاوت کیا کرو کیونکہ یہ ہمارے جد بزرگوار حسین ابن علی علیہ السلام کی سورہ ہے۔
ترجمہ:"اے نفس مطمئنہ! اپنے رب کی طرف پلٹ آ، اس حال میں تو اس سے راضی اور وہ تجھ سے راضی ہو۔تم پھر میرے بندوں میں شامل ہو جا اور میری جنت میں داخل ہو جا۔"
7) سورہ امام حسین علیہ السلام:
سورہ الفجر امام جعفر صادق علیہ السلام کی جد امام حسین بن علی علیہ السلام کی سورہ ہے فرمایا: ان آخری آیات کو دیکھو اس کا اظہار اور واضح مصداق وہی ہیں۔ یہ فرمایا: امام حسین علیہ السلام نے کربلا میں ندا یا الہی کا جواب دیا۔یعنی ہر طرف سے حق و حقیقت کی صدائیں آرہی تھیں۔اے حسین! اے الہیٰ انسان اور اطمینان رکھنے والے! آپ اطمینان الہیٰ کے مقام تک پہنچ گئے ہیں۔اس لیے کوئی چیز بھی آپ علیہ السلام کے راستے کی رکاوٹ نہیں رہی، سختی اور مصیبت بھی آپ کو پریشان نہ کر سکی۔آپ علیہ السلام تو وہ ہستی ہیں کہ جو اس مقام تک جا پہنچے کہ اللہ تعالی نے فرمایا:"ہم نے تمہیں پسند کر لیا ہے اور تم نے ہمیں، اب تم ہمارے خاص گروہ میں شامل ہوجاؤ۔"
8) حضرت سید الشہداء کی شان میں آیت کا نزول:
ترجمہ: "ہم نے انسان کو سفارش کر دی ہے کہ اپنے ماں باپ سے نیکی کرے،اس نے بڑی سختی اور تحمل سے اس کا بوجھ اٹھائے رکھا اور جنم دیا،حاملہ ہونے سے لے کر دودھ پلانے تک کا عرصہ تیس ماہ پر مشتمل تھا،جب چالیس سال کا ہوا تو کہا، اے میرے پروردگار! کہ مجھے القاء کرو اس نعمت پر کہ ماں اور باپ کی صورت میں عنایت فرمائی شکر اور قدردانی کروں اور ایسا عمل انجام دوں جو تیری رضا اور خوشنودی کا باعث ہو، اے پروردگار میری نسل کو صالح بنا دے، میں تیری طرف واپس آ رہا ہوں اور ان میں سے ہوں جو تیرے حکم کے سامنے سر تسلیم خم ہیں۔"
9) تربت سید الشہداء کی اہمیت:
امام حسین علیہ السلام کی شہادت کے بعد اگر کوئی خاک شہید سے برکت حاصل کرنا چاہتا تو وہ خاک حسین ابن علی علیہ السلام سے حاصل کرتا تھا۔
ہم جو نماز پڑھنے کے لئے کھڑے ہوتے ہیں اور دوسری طرف کھانے اور پہننے والے چیزوں پر سجدہ جائز نہیں۔ تو خود ہی مٹی یا پتھر اٹھا لیتے ہیں لیکن ہمارے پیشوا کہتے ہیں کہ جب مٹی پر سجدہ کرو تو وہ مٹی سید الشہداء علیہ السلام کی قربت سے لی گئی ہو۔اگر خاک کربلا اپنے لئے حاصل کرو تو اس میں سے شہید کی خوشبو آئے گی۔یعنی آپ خدا کی عبادت کرتے ہو، کسی طرح کی بھی مٹی پر بھی سر رکھ دو نماز درست ہے، لیکن اگر سر اس خاک پر رکھ دو کہ جو چھوٹی سی قربت، ہمسائیگی شہید کے ساتھ رکھتی ہو وہ بوے شہید دیتی ہے اور آپ کا اجر ثواب سو گنا ہو جائے گا۔
امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا:ہماری جد بزرگوار امام حسین ابن علی علیہ السلام کی خاک پر سجدہ کرو کیوں کہ اس خاک مقدس پر ادا ہونے والی نماز سات پردوں کو پار کر دے گی۔
10) امام حسین علیہ السلام کو شہید کا لقب عطا ہوا:
اصطلاحی طور پر "شہید" کا لقب امام حسین علیہ السلام کو عطا ہوا۔ہم عموماً آپ علیہ السلام کو اسی لقب سے یاد کرتے ہیں "الحسین الشہید علیہ السلام"

تبصرے

نام

اسلامی تاریخ,10,تاریخی کتب,1,حقوق و فرائض,6,سیرت و فضائل,23,شیعہ عقائد,7,فقہی مسائل,10,کتب,1,Nohay,5,Nohay 2020,5,
rtl
item
فقہ جعفریہ: فضائل امام حسین علیہ السلام
فضائل امام حسین علیہ السلام
فقہ جعفریہ
https://fiqahjafria.blogspot.com/2020/07/blog-post_28.html
https://fiqahjafria.blogspot.com/
https://fiqahjafria.blogspot.com/
https://fiqahjafria.blogspot.com/2020/07/blog-post_28.html
true
3345343407563367532
UTF-8
تمام تحریریں دیکھیں کسی تحریر میں موجود نہیں مزید تحریریں مزید پڑھیں Reply Cancel reply Delete By مرکزی صفحہ صفحات تحریرں View All مزید تحریریں عنوان ARCHIVE تلاش تمام تحریرں Not found any post match with your request واپس مرکزی صفحہ پر جائیں شئیر Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat جنوری فروری مارچ اپریل مئی جون جولائی اگست ستمبر اکتوبر نومبر دسمبر جنوری فروری مارچ اپریل مئی جون جولائی اگست ستمبر اکتوبر نومبر دسمبر just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS PREMIUM CONTENT IS LOCKED STEP 1: Share to a social network STEP 2: Click the link on your social network Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy