مولا علی مشکل کشا علیہ السلام کے معجزات

مولا علی مشکل کشا علی علیہ السلام کے معجزات تو بہت سارے ہیں لیکن ان میں سے چند نیچے دیے گئے ہیں: یونانی حکیم: حضرت علی علیہ السلام کی خدمت م...

مولا علی مشکل کشا علی علیہ السلام کے معجزات تو بہت سارے ہیں لیکن ان میں سے چند نیچے دیے گئے ہیں:
یونانی حکیم:
حضرت علی علیہ السلام کی خدمت میں ایک یونانی حکیم حاضر ہوا۔آپ علیہ السلام کے چہرے اور پنڈلیوں کا دیکھنے کے بعد کہنے لگا آپ کے چہرے کی زردی کا علاج تو میں کر سکتا ہوں مگر آپ کی پنڈلیوں کا علاج میرے پاس نہیں ہے۔آپ علیہ السلام نے فرمایا:
میرے چہرے کی زردی کتنی مقدار میں چلی جاۓگی؟
حکیم نے عرض کی: اگر آپ اس دوا میں سے دو بالوں کے سروں کے برابر تناول فرمائیں تو آپ علیہ السلام ٹھیک ہوجائیں گے اور اگر ایک دانے کے برابر آدمی کھا لے تو آدمی کو مار دیتی ہے۔
آپ علیہ السلام نے فرمایا:
تمہارے پاس اس وقت یہ دوائی کتنی مقدار میں موجود ہے؟
حکیم نے عرض کی: دو مثفال۔
آپ علیہ السلام نے اس کے ہاتھ سے تمام دوائیں لے کر کھا لی۔
یونانی حکیم یہ دیکھ کر کانپنے لگا کہ یہ فوری مر جائیں گے اور میں کسی بڑی مصیبت میں پھنس جاؤں گا۔یونانی حکیم کی یہ حالت دیکھ کر آپ علیہ السلام مسکراۓ اور فرمانے لگے اے حکیم اس زہر کا مجھ پر کوئی اثر نہ ہو گا آپ علیہ السلام نے فرمایا اپنی آنکھیں بند کرو اس نے بند کر لیں پھر آپ علیہ السلام نے فرمایا اب آنکھیں کھول دو۔
حکیم نے جب آپ علیہ السلام کے چہرے پر نظر ڈالی تو حیران ہو گیا کہ آپ علیہ السلام کا چہرہ سرخ و سفید ہو چکا تھا۔ آپ علیہ السلام نے فرمایا کیا یہ تمہارے زہر کی وجہ سے ہوا ہے۔آپ علیہ السلام نے پھر ایک چبوترے پر جس پر یہ یونانی حکیم بیٹھا ہوا تھا اس کے اوپر دو کمرے تھے آپ علیہ السلام نے اپنے ہاتھ سے اسے دیواروں سمیت اٹھا لیا۔
یہ دیکھ کر یونانی حکیم خش کھا کر گر پڑا۔ پھر آپ علیہ السلام نے مکان کو اسی حالات میں رکھ دیا۔حکیم ہوش میں آیا تو آپ علیہ السلام نے اس سے فرمایا: "دیکھا یہ دو پتلی کمزور پنڈلیوں کی طاقت کا نتیجہ۔"

ایک پرندے کی اطاعت:
عمار بن یاسر رضی اللہ اور جابر انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم حضرت علی علیہ السلام امیرالمومنین کے ساتھ ایک صحرا سے گزر رہے تھے۔ہم ابھی پیچھے ہی تھے کہ حضرت علی علیہ السلام ان کی طرف دیکھ کر مسکرائے پھر اتنا مسکرائے کہ ہنس پڑے اور آسمان کی طرف مخاطب ہو کر فرمایا اے پرندے تجھے کیا کہنا ہے ہم دونوں نے عرض کی یاامیرالمومنین پرندہ کہاں ہے، دور دور تک آسمان پر کسی پرندے کا پتا نہیں ہے۔ آپ علیہ السلام نے فرمایا:"تمہیں نظر نہیں آتا؟" پھر فرمایا "کیا تم اس پرندے کو بولتا ہوا دیکھنا چاہتے ہو؟ ہم نے عرض کی ہاں۔
آپ علیہ السلام نے آسمان کی طرف ہاتھ اٹھا کر کوئی دعا مانگی جو آہستہ آہستہ تھی۔پرندہ فوراً زمین پر آ گیا اور آپ علیہ اسلام کے ہاتھ پر آکر بیٹھ گیا۔آہستہ آہستہ اپنی پشت سے آپ علیہ السلام کے ہاتھ کو مس کرنے لگا گا۔ آپ علیہ السلام نے پرندے سے فرمایا "اللہ کے حکم سے بولو" پرندہ صاف عربی زبان میں گویا ہم کلام ہوا اور عرض کی اسلام و علیکم یاامیرالمومنین علیہ السلام۔ آپ علیہ السلام نے اس کے سلام کا جواب دیا۔ پھر حضرت علی علیہ السلام نے پرندے سے دریافت کیا کہ اس صحرا میں جہاں نہ پانی نہ پودے ہیں تم اپنی خوراک کہاں سے حاصل کرتے ہو؟
پرندے نے عرض کی: "اے آقا جب بھوکا ہوتا ہوں تو آپ حضرات کی روایت کا ذکر کرتا ہوں تو سیر ہو جاتا ہوں پھر کھانے کی تمنا نہیں رہتی اور جب پیاسا ہوتا ہوں تو آپ حضرات کے دشمنوں سے بیزاری کرتا ہوں تو پیاس بجھ جاتی ہے۔"
یہ کلام سن کر آپ علیہ السلام نے پرندے سے فرمایا: "اللہ تجھے برکت دے اللہ تجھے برکت دے۔"
سورج سے کلام:
محمد بن مسلم اور جابر سے روایت ہے کہ سورج نے حضرت علی علیہ السلام سے سات مرتبہ کلام کیا۔سورج نے حضرت علی علیہ السلام سے اس طرح کلام کیا کہ اسے مسلمانوں کے امام اللہ کے ہاں میری سفارش فرمائیے کہ وہ عذاب نہ دے۔
دوسری مرتبہ کہا کہ آپ مجھے حکم دیں کہ میں آپ کے دشمن کو جلا دوں، میں ان کو ان کی پیشانیوں سے جانتا ہوں۔
تیسری مرتبہ بابل میں آپ سے اس وقت گفتگو کی جب آپ سے نماز عصر فوت ہو گئی تھی۔ امیرالمؤمنین علیہ السلام نے سورج سے مخاطب ہوکر فرمایا "اپنی جگہ سے پلٹ کر آ جا۔" سورج نے لبیک کہا اور پلٹ کر آ گیا۔
چوتھی مرتبہ حضرت علی امیر المومنین علیہ السلام نے فرمایا: "اے سورج تو نے کوئی میرا گناہ دیکھا ہے؟ خدا کے حکم سے سورج گویا ہوا اور عرض کی: "میرے رب کی عزت کی قسم اگر خدا آپ کی مانند تمام مخلوق کو پیدا کرتا تو دوزخ کو پیدا نہ کرتا۔"
پانچویں مرتبہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی وفات کے بعد نماز کے بارے میں اختلاف ہو گیا تو لوگوں نے حضرت علی علیہ السلام کی مخالفت کی اس وقت سورج نے کھلم کھلا کلام کیا اور سورج نے کہا تھا: "حق علی کے لئے ہے،حق علی کے ہاتھ میں اور حق آپ کے ساتھ ہے۔" قریش و دیگر افراد نے ان باتوں کو سنا۔
چھٹی مرتبہ حضرت علی علیہ السلام نے سورج کو طلب کیا تھا اور آپ کے لیے آب حیات کا پانی لے کر ایک برتن میں حاضر ہوا تھا اور آپ نے اس سے وضو کیا تھا۔ آپ نے دریافت فرمایا کہ تم کون ہو؟ سورج نے عرض کی میں روشن سورج ہوں۔
ساتویں مرتبہ حضرت علی علیہ السلام کی شہادت کے وقت سورج حاضر ہوں آپ نے سورج سے کلام کیا۔
خشک انار کا درخت:
ایک روز امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام کی خشک انار کے نیچے بیٹھے تھے۔آپ علیہ السلام کےہمراہ آپ کے بہت سے دوست بھی تھے۔آپ علیہ السلام نے ان سے مخاطب ہوکر فرمایا: "آج میں تمہیں ایک نشانی دوں گا۔"
حاضرین نے عرض کی: "ہاں!" آپ علیہ السلام نے ان سے مخاطب ہوکر فرمایا: "اس درخت پر نظر ڈالو۔" سب نے اس درخت کی طرف دیکھا تو وہ درخت حرکت میں آگیا۔ دیکھتے دیکھتے وہ درخت سرسبز ہو گیا اس درخت پر اس قدر پھل لگے کہ حاضرین بے اختیار ہو کر کہنے لگے ہم نے ایسا درخت کبھی نہیں دیکھا اور نہ ایسا میوہ دیکھا ہے۔ پھر آپ علیہ السلام نے فرمایا: "تم سب باری باری اس درخت سے انار کو توڑو۔" سب نے آپ علیہ السلام کے حکم کے مطابق درخت سے انار توڑنا شروع کیے کچھ ہاتھوں میں انار آگئے اور کچھ ایسے بھی تھے کہ وہ اپنا ہاتھ بڑھاتے تو ٹہنی اونچی ہو جاتی۔حاضرین تعجب سے حضرت امیر المومنین علی علیہ السلام سے دریافت کرنے لگے: "یا حضرت کچھ کے ہاتھ میں نہ آ سکی اس کا سبب کیا ہے؟"
آپ علیہ السلام نے فرمایا: "جو میرے محب ہیں ان کے ہاتھ تو پہنچے ہیں اور جو میرے دشمن ہیں ان کے ہاتھ سے ٹہنی دور ہوگئی بروز قیامت بھی ایسا ہی ہوگا۔جو میرے محب ہوں گئے وہ میرے ساتھ جنت میں ہوں گے۔ جب وہ میوے کی خواہش کریں گے درخت خود بخود جھک جائیں گے اور جو دشمن ہوں گے وہ جنت کی چیزوں سے محروم ہوں گے۔"

تبصرے

نام

اسلامی تاریخ,10,تاریخی کتب,1,حقوق و فرائض,6,سیرت و فضائل,23,شیعہ عقائد,7,فقہی مسائل,10,کتب,1,Nohay,5,Nohay 2020,5,
rtl
item
فقہ جعفریہ: مولا علی مشکل کشا علیہ السلام کے معجزات
مولا علی مشکل کشا علیہ السلام کے معجزات
فقہ جعفریہ
https://fiqahjafria.blogspot.com/2020/07/blog-post_27.html
https://fiqahjafria.blogspot.com/
https://fiqahjafria.blogspot.com/
https://fiqahjafria.blogspot.com/2020/07/blog-post_27.html
true
3345343407563367532
UTF-8
تمام تحریریں دیکھیں کسی تحریر میں موجود نہیں مزید تحریریں مزید پڑھیں Reply Cancel reply Delete By مرکزی صفحہ صفحات تحریرں View All مزید تحریریں عنوان ARCHIVE تلاش تمام تحریرں Not found any post match with your request واپس مرکزی صفحہ پر جائیں شئیر Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat جنوری فروری مارچ اپریل مئی جون جولائی اگست ستمبر اکتوبر نومبر دسمبر جنوری فروری مارچ اپریل مئی جون جولائی اگست ستمبر اکتوبر نومبر دسمبر just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS PREMIUM CONTENT IS LOCKED STEP 1: Share to a social network STEP 2: Click the link on your social network Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy