سنو! رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک نہایت باعظمت و با قیمت امانت تمہارے درمیان چھوڑی ہے وہ کتاب آسمانی قرآن ربانی ہے، قرآن مکمل خوش...
سنو! رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک نہایت باعظمت و با قیمت امانت تمہارے درمیان چھوڑی ہے وہ کتاب آسمانی قرآن ربانی ہے، قرآن مکمل خوش بختی و سعادت اور تکامل بشر کا واحد و اکیلا نسخہ ہے قرآن نور خدا اور اس کی محکم و مضبوط دلیل ہے حقائق و قوانین کے مجموعہ و خدائی کتاب مبین میں واضح اور روشن کر دیا گیا ہے۔ اگر تم اس کتاب آسمان پر عمل کرو تو سعادت و ترقی کے آخری درجے تک پہنچ کر جہالت اور گمراہی اور مصائب کے اندھیروں سے نجات پاؤ گے جس سے دوسری امتوں کے لوگ تم سے رشک وہ غبطہ کریں گے۔
اے مسلمانو! جان لو کہ تمہاری زندگی کے وظائف اور انفرادی و اجتماعی دستور وقوانین آسمانی کتاب قرآن مجید میں بیان کر دیئے گئے ہیں ان کے دلائل اور حقائق کے برہن اور احکام الہی قرآن مجید میں درج ہیں تکالیف الٰہی و قوانین دینی صرف تم لوگ کی خوش بختی و سعادت کے لئے ہیں۔
توحید اس لئے ہے کہ تمہارے قلوب و شرک و بُت پرستی کی گندیوں سے پاک ہوجائیں اور ایمان اور روحانیت کا نور تمہارے دلوں میں چمک اٹھے ،اس لئے ہے کہ اپنے مہربان خالق و پروردگار کا سجدہ کر کے اس کی عظمت کے سامنے خاضع و خاشع ہو جاؤ، زکوۃ اس سبب سے ہے کہ محبت و دوستی اور مہربانی و خیر خواہی کو دلوں میں پیدا کرے اور تمہارے مال و منال کی زیادتی ہو جائے، روزہ دلوں سے اخلاقی تاریکیوں کو دور کرنے اور روح انسان کو تقوی، صلاح اور معنویت آ مادہ کرنے کے لیے ہے، حج بیت اللہ ایک عملی جلوہ اور امتحان خارجی ہے جو کہ ایمان اور روح خداپرستی کو تقویت دیتا ہے، عدل مساوات و برابری اور نظام کی حفاظت کے لئے ہے۔ ہم خاندان اہل بیت کی اطاعت و پیروی اور ہمارا تقدم اور ہماری امامت اس لیے ہے کہ خواہش پرست افراد کے درمیان سے اختلافات و نفاق ختم کر دیا جائے اور سب کے سب یکجا و یک رنگ ہو کر حق و حقیقت کو تسلیم کر لیں، جہاد دین مقدس اسلام کی عزت و عظمت اور بقا کا سبب ہے، صبر کامیابی کی روشنی خوش بختی کی بنیاد اور حصول مقاصد کا ذریعہ ہے، امربالمعروف اور نھی از منکر سماج و اجتماع کی درستگی و اچھائی کی حفاظت اور مفاسد و برائیوں کے سماج میں سرایت کرنے سے رونے کے لئے ہے والدین کے ساتھ نیکی نزول رحمت کا سبب اور عذاب و غضب خدا کو دور کرنے والا ہے۔
صلہ رحمی عمر کے اضافہ، امور کی آسانی اور مددگاروں کی کثرت کا ذریعہ ہے، قصاص اس لیے ہے کہ لوگ امن و سکون سے زندگی بسر کریں اور لوگوں کی جان و مال محفوظ رہے، نیکیاں و نذورات حق تعالیٰ کی رحمت کے حصول کی خاطر ہے، وزن اور تول میں کمی نہ کرنا، جنس کے وجود کا سبب اور تجارت و بازار کے چلتے رہنے کا موجب ہے، شراب اس میں حرام ہے کہ انسان برائیوں،برے کاموں اور ناشائستہ اعمال سے دور ہے، فحش باتوں سے اجتناب، اختلاف و نفاق اور دشمنی و بیہودگی کو دفع کرنے کی خاطر ہے، چوری نہ کرنے سے امانت و عفت کی حفاظت، آ نکھ اور دل کی طہارت و پاکیزگی ہوتی ہے، حرمت شرک اس سبب سے ہے کہ سب لوگ نہایت خلوص و صاف نیت اور حسن سیرت کے ساتھ صرف پروردگار کی اطاعت کریں اور دوسروں سے اپنی آنکھیں بند کر لیں۔
آیت کا ترجمہ:
"تم خدا سے ڈرو جو ڈرنے کا حق ہے اور تمہیں موت نہ آئے مگر یہ کہ تم مسلمان رہو، راہ حق و خدا میں تقوی و پرہیزگاری کو اپنا شعار بناؤ لیکن وہ تقوی جو حقیقت کی بنا پر ہو اور ایسا تقوی جو تم کو عبودیت کی حقیقت و رضایت کے ساتھ اس دنیا سے جہاں آخرت میں پہنچا دے، اوامرونواہی پروردگار کے پیروی کرو،اس کی عظمت و جلالت اور سطوت کو فراموش نہ کرو اور اپنےجاہلوں اور نادانوں میں سے نہ قرار دو۔"
ترجمہ آیت:
"جان لو! عالم و دانا شخص ہی خداوندعالم کی عظمت و بزرگی سے خوف زدہ اور ڈرتا رہتا ہے۔"
تبصرے