غصب فدک کے بعد ابوبکر کے نام علی علیہ السلام کا خط

نجات کی کشتیوں کے سینوں سے فتنہ و فساد کی امواج کو چیر ڈالو، خواہش پرست و مکار لوگوں کے ساتھ خود پسند لوگوں کے غرور و تکبیر کے تاجوں کو نیچے گرادو...

نجات کی کشتیوں کے سینوں سے فتنہ و فساد کی امواج کو چیر ڈالو، خواہش پرست و مکار لوگوں کے ساتھ خود پسند لوگوں کے غرور و تکبیر کے تاجوں کو نیچے گرادو، مبدافیض و نور سے استفادہ کر کے صرف اسی مبدا کی طرف متوجہ رہو،نفوس طاہرہ کی میراث انہیں واپس کر دو،جہالت غفلت و حیرت کے احاطہ سے باہر آجاؤ، میں اپنی آنکھوں سے دیکھ رہا ہوں کہ تم چکی کے گرد گھومنے والے چشم بستہ اونٹ کی طرح سر گردن و حیران پھر رہے ہو۔
خدا قسم! اگر وہ مجھے اجازت ہوتی تو تیار شدہ فصل کو تیز و آہنی ہنسیا سے کانٹے کی طرف تمہارے سروں کو جسموں سے جدا کر دیتا اور تمہارے دلوں کے کاسہء سر کو ایسے پھوڑ دیتا جیسے تمہاری آنکھیں مجروح ہو گئی ہوں اور تم سب کے سب حیران و وحشت زدہ ہو جاتے، میں وہی ہوں جس نے جمیعت کثیر کو پراگندہ کر دیا،لشکروں کو نیست و نابود کر دیا،تمہارے نظام حکومت کو درحم برہم کر دیا، ہمیشہ میدان جنگ میں ہمیشہ مشغول جہاد و مقابلہ رہا اور تم اپنے گھروں میں اعتکاف کئے بیٹھے رہے، میں کل شب و روز پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ساتھ تھا اور تم سب میری رفتار و گفتار سے آ گاہ ہو۔
تم نے میری منزلت و بلندی کی تصدیق کی، اپنے باپ کی جان کی قسم! تم نہیں چاہتے کہ نبوت و خلافت ہمارے خاندان میں جمع ہو جائے، ابھی تم نے بدرو حنین کی دشمنیوں کو فراموش نہیں کیا ہے۔
بخدا قسم! اگر تم سے ان باتوں کو بتا دوں جو خداوندعالم نے تمہارے لئے مقرر و تحریر کیا ہے تو اضطراب و بے چینی کے ساتھ تمہاری ہڈیوں کے دندان چکی کے دندانوں کے تداخل کی طرح تمہارے جسموں کے اندر گھس جائیں گی، میں اگر کچھ کہو تو تم اسے حسد پر محمول کرتے ہو اگر خاموش ہو جاؤں تو کہو گے کہ ابو طالب کا بیٹا موت سے ڈر گیا، افسوس افسوس، مجھے موت کا اس سے زیادہ شوق ہے جتنا شیر خوار بچہ کو ماں کے پستان سے ہوتا ہے، میں نے ہی دشمنوں کو شربت مرگ کا مزہ چکھایا تھا، میں ہی جنگ کے میدانوں میں دو سنگین تلواروں اور دو بلند نیزوں کو اپنے ساتھ رکھتا تھا، میں ہی معرکوں میں موت کا استقبال کرتا، مجھے موت کا ذرا سا بھی کوئی خوف اور ڈر نہیں، میں ہی تاریک راتوں میں گھس کر مخالفین کے جھنڈوں کو مخالفین کے جھنڈوں کو سرنگوں کرتا میں ہی رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قلب مبارک سے غم و اندوہ کو برطرف کرتا تھا۔
جو کچھ خدا نے تمہارے بارے میں نازل کیا ہے مجھے معلوم ہے اگر مجھے بتانے کی اجازت ہوتی تو تم گہرے کنویں کی ہلتی لرزتی رسی کی طرح ہوتے اور حیران و سرگردان بیابانوں میں گھومتے پھرتے۔
لیکن میں نے اس امر میں آسان و احسان سے کام لیا اور خود اپنی زندگی کو بہت سادہ اور آسان بنا دیا کہ لذات دنیوی سے دست خالی، تاریکیوں سے دور اور پاک قلب کے ساتھ اپنے پروردگارسے ملاقات کروں۔
جان لو! تمہاری دنیا کی حقیقت میرے نزدیک اس بادل کی مانند ہے جو ہوا سے اڑتے ہوئے لوگوں کے سروں پر سمٹ جاتا ہے پھر پراگندہ ہو جاتا ہے۔
بہت جلد تمہاری آنکھوں کے سامنے سے غبار برطرف ہو جائیں گے اور اپنے اعمال قبیحہ کا نتیجہ دیکھو گے اور اپنے ہاتھوں کے کاشت کئے ہوئے کڑوے دانوں کو قاتل و مہلک زہر کی صورت میں کاٹو گے۔
سمجھ لو! خدا بہترین حاکم ہے اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تمہارے سب سے بڑے دشمن و مقابل ہوں گے اور سرزمین محشر و قیامت تمہارے ٹھہرنے و قیام کرنے کی جگہ ہوگی،خدا تمہیں اپنی رحمت سے دور کر کے ہلاکت و عذاب میں مبتلا کرے گا۔
والسلام علیٰ من اتبع الھدیٰ

تبصرے

نام

اسلامی تاریخ,10,تاریخی کتب,1,حقوق و فرائض,6,سیرت و فضائل,23,شیعہ عقائد,7,فقہی مسائل,10,کتب,1,Nohay,5,Nohay 2020,5,
rtl
item
فقہ جعفریہ: غصب فدک کے بعد ابوبکر کے نام علی علیہ السلام کا خط
غصب فدک کے بعد ابوبکر کے نام علی علیہ السلام کا خط
نجات کی کشتیوں کے سینوں سے فتنہ و فساد کی امواج کو چیر ڈالو، خواہش پرست و مکار لوگوں کے ساتھ خود پسند لوگوں کے غرور و تکبیر کے تاجوں کو نیچے گرادو...
فقہ جعفریہ
https://fiqahjafria.blogspot.com/2020/06/fadak.html
https://fiqahjafria.blogspot.com/
https://fiqahjafria.blogspot.com/
https://fiqahjafria.blogspot.com/2020/06/fadak.html
true
3345343407563367532
UTF-8
تمام تحریریں دیکھیں کسی تحریر میں موجود نہیں مزید تحریریں مزید پڑھیں Reply Cancel reply Delete By مرکزی صفحہ صفحات تحریرں View All مزید تحریریں عنوان ARCHIVE تلاش تمام تحریرں Not found any post match with your request واپس مرکزی صفحہ پر جائیں شئیر Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat جنوری فروری مارچ اپریل مئی جون جولائی اگست ستمبر اکتوبر نومبر دسمبر جنوری فروری مارچ اپریل مئی جون جولائی اگست ستمبر اکتوبر نومبر دسمبر just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS PREMIUM CONTENT IS LOCKED STEP 1: Share to a social network STEP 2: Click the link on your social network Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy