بیت المال اور حضرت علی علیہ السلام کی انصاف پسندی

حضرت علی علیہ السلام بیت المال کے معاملے میں انتہائی حساس تھے۔انہوں نے بیت المال کو ہمیشہ مسلمانوں کا مال تصور کیا اور اپنے ذاتی تصرف میں اس...

حضرت علی علیہ السلام بیت المال کے معاملے میں انتہائی حساس تھے۔انہوں نے بیت المال کو ہمیشہ مسلمانوں کا مال تصور کیا اور اپنے ذاتی تصرف میں اسے کبھی نہ لائے۔حضرت علی علیہ السلام نے اپنے سگے بھائی کو ان کے حق سے زیادہ ایک طرف درہم دینا بھی گوارا نہ فرمایا اور شہید کے لیے اپنے فرزند کو نصیحت فرمائی۔
ہارون بن عنترا اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے موسم سرما میں مقام خودق پر علی علیہ سلام کو دیکھا۔انہوں نے بوسیدہ لباس پہنا ہوا تھا اور سردی کی وجہ سے کانپ رہے تھے میں نے اس سے کہا۔
امیرالمومنین! بیت المال میں اللہ نے آپ علیہ السلام کا اور آپ کے خاندان کا حصہ رکھا ہے مگر اس کے باوجود آپ نے کوئی گرم چادر تک نہیں خریدی جو آپ علیہ السلام کو سردی کی شدت سے بچاتی؟
میرے یہ الفاظ سن کر حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا۔میں اس میں کوئی شرمندگی محسوس نہیں کرتا۔یہ معمولی چادر مدینہ سے لے کر آیا تھا۔
حضرت علی علیہ اسلام نے کوفہ کے دارالامارہ میں قیام نہیں کیا تھا۔انہوں نے ایک اچھے مکان میں رہائش اختیار کی تھی اور دارالامارہ میں غرباء کو رہائش دی تھی اور آپ علیہ السلام نے کپڑے اور کاغذ خرید نے کیلئے کئی مرتبہ اپنی تلوار فروخت کی تھی۔عقبہ بن علقمہ بیان کرتے ہیں کہ میں علی علیہ السلام کی خدمت میں حاضر ہوا تو انہوں نے انہیں خشک روٹی کا ٹکڑا کھاتے ہوئے دیکھا۔میں نے کہا:
امیرالمومنین! آپ علیہ السلام روٹی کے خشک ٹکڑے کھا رہیں؟
آپ علیہ السلام نے فرمایا: ابو الجنوب!رسول خدا اس سے بھی زیادہ سوکھی روٹی کھایا کرتے تھے اور میرے کپڑوں کی یہ نسبت زیادہ  کھردرے کپڑے پہنا کرتے تھے اور اگر میں نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے طریقہ کو چھوڑ دیا تو ڈر ہے میں ان سے بچھڑ جاؤں گا۔
ابنااثیر رقم طراز ہیں کہ علیہ السلام کے پاس اصفہان سے مال لایا گیا تو آپ علیہ السلام نے اس کے سات حصے کے اور اس کے بعد قرعہ اندازی کی کہ پہلے حصہ کیسے دیا جائے۔
یحییٰ بن مسلمہ راوی بیان کرتے ہیں کہ ہیں حضرت علی علیہ السلام نے عمرو بن مسلمہ کو اصفہان کا والی مقرر کیا۔کچھ عرصہ کے بعد وہ بہت سا مال لے کر کر دربار خلافت وقت میں آیا اور اس مال میں چند مشکیں بھی تھیں جن میں شہد اور مکھن تھا۔
امیرالمومنین علیہ السلام کی صاحبزادی ام کلثوم علیہ السلام نے عمرو کو پیغام بھیجا کہ ان کے پاس مکھن اور شہد بھیجا جائے۔
انہوں نے دو مشکیزے روانہ کر دیے ۔دوسرے دن حضرت علی علیہ السلام آئے  اور مال کی گنتی کی تو اس میں دو مشکیزے کم نظر آ ۓ۔عمرو سے ان کے متعلق دریافت کیا تو وہ خاموش رہا۔آپ علیہ السلام نے اسے خدا کا واسطہ دے کر پوچھا تو اس نے بتایا کہ میں نے دو مشکیزے آپ کی صاحبزادی کے پاس بھجوآئے ہیں آپ نے اپنی بیٹی کے گھر سے دونوں مشکیزے طلب کیے۔مشکیزے جب واپس آئے تو اس میں تین درہم کی مقدار کم ہو چکی تھی آپ نے تین درہم  کی مقدار میں بازار سے شہد اور مکھن خرید کر انھیں پورا کیا اور بہت سے مستحقین میں تقسیم کر دیا۔"
سفیان کہتے تھے کہ علی علیہ اسلام نے محلات نہیں بنائے اور نہ ہی جاگیریں خریدی اور نہ ہی کسی کا حق غصب کیا۔
کہا جاتا ہے کہ ایک مرتبہ آپ علیہ السلام نے اپنے تلوار فروخت کی اور فرمایا کہ" اگر آج میرے پاس چار درہم ہوتے تو میں اپنی تلوار نہ بیچتا۔"
آپ علیہ السلام کا دستور تھا کہ آپ واقف دکاندار سے سودا نہیں خریدتے تھے اور آپ علیہ السلام جو کے آٹے کی تھیلی پر مہر لگا دیتے تھے اور فرمایا کرتے تھے کہ میں صرف وہی غذا کھانا پسند کرتا ہوں جس کے مجھے علم ہوتا ہے کہ یہ بالکل طیب اور حلال ہے مشتبہ غذا  کھانا مجھے پسند نہیں ہے۔

تبصرے

نام

اسلامی تاریخ,10,تاریخی کتب,1,حقوق و فرائض,6,سیرت و فضائل,23,شیعہ عقائد,7,فقہی مسائل,10,کتب,1,Nohay,5,Nohay 2020,5,
rtl
item
فقہ جعفریہ: بیت المال اور حضرت علی علیہ السلام کی انصاف پسندی
بیت المال اور حضرت علی علیہ السلام کی انصاف پسندی
فقہ جعفریہ
https://fiqahjafria.blogspot.com/2020/06/blog-post_58.html
https://fiqahjafria.blogspot.com/
https://fiqahjafria.blogspot.com/
https://fiqahjafria.blogspot.com/2020/06/blog-post_58.html
true
3345343407563367532
UTF-8
تمام تحریریں دیکھیں کسی تحریر میں موجود نہیں مزید تحریریں مزید پڑھیں Reply Cancel reply Delete By مرکزی صفحہ صفحات تحریرں View All مزید تحریریں عنوان ARCHIVE تلاش تمام تحریرں Not found any post match with your request واپس مرکزی صفحہ پر جائیں شئیر Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat جنوری فروری مارچ اپریل مئی جون جولائی اگست ستمبر اکتوبر نومبر دسمبر جنوری فروری مارچ اپریل مئی جون جولائی اگست ستمبر اکتوبر نومبر دسمبر just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS PREMIUM CONTENT IS LOCKED STEP 1: Share to a social network STEP 2: Click the link on your social network Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy