ہمیں امانت میں خیانت کبھی بھی نہیں کرنی چاہیئے یہ ایک گندی عادت ہے۔ ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ تم امانتوں میں خیان...
ہمیں امانت میں خیانت کبھی بھی نہیں کرنی چاہیئے یہ ایک گندی عادت ہے۔ ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ تم امانتوں میں خیانت کرنے والوں میں سے کبھی شامل نہیں ہونا۔ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب کبھی کوئی شخص تمہارے پاس امانت کے طور پر رقم ،زیور یا کوئی اور چیز رکھے تو اس کی چیز کو استعمال کرنا بھی خیانت ہے بھلے تم اس چیز کو استعمال کرکے واپس رکھ بھی دو۔
جب کبھی کسی وقت بھی وہ اپنی امانت واپس لینے آئے اسی وقت اس کی امانت جو چیز جس حالت میں رکھی تھی واپس کر دینا ،اس کو امانت کہتے ہیں۔ اگر کوئی شخص ایسا نہیں کرے گا وہ امانت میں خیانت کرے گا۔حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم امانت دار کی ایک اعلیٰ مثال ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی پوری زندگی میں کبھی خیانت نہیں کی۔اللہ تعالیٰ اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خیانت کرنے والوں کو ناپسند کرتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں کچھ یوں ارشاد فرمایا۔
ترجمہ:۔ "بے شک خدا خیانت کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا"۔
(سورہ انفال، آ یت 58)
اسی طرح ارشاد ہے۔
ترجمہ:۔ "اے ایمان والو! نہ خدا اور رسول کے ساتھ خیانت کرو اور نہ ہی تمہارے پاس جو امانتیں ہیں ان میں خیانت کرو، حالانکہ تم جانتے ہو"۔
(سورہانفال، آ یت ،27)
ایک اور مقام پر فرماتا ہے۔
ترجمہ:۔ "اگر تم میں سے ایک دوسرے پر اعتبار ہو تو جس شخص پر اعتبار کیا ہے وہ اعتبار کرنے والے شخص کی امانت پوری کی لوٹا دے اور اپنے پروردگار سے ڈرتا ہے"۔
(سورہ بقرہ، آ یت283)
ایک اور سورہ میں ارشاد ہے۔
ترجمہ:۔ " بے شک خدا تمہیں حکم دیتا ہے کہ تم امانتوں کو امانت والوں تک ضرور لوٹا دو"۔
ارشاد رب العزت ہے۔
ترجمہ:۔ "اور جو خیانت کرے گا تو جو چیز خیانت کی ہے قیامت کے دن وہی چیز ( بعینہ خدا کے سامنے) لانی ہوگی۔ ہر شخص اپنے کیے کا پورا بدلہ پائے گا اور ان کی کسی طرح حق تلفی کی جائے گی۔ بھلا جو شخص خدا کی خوشنودی کا پابند ہو کیا وہ اس شخص کے برابر ہو سکتا ہے جو خدا کے غضب میں گرفتار ہو اور جس کا ٹھکانا جہنم ہے اور وہ کیا برا ٹھکانا ہے"۔
(سورہ آ ل عمران،161۔162)
قرآن مجید میں ایک اور جگہ ارشاد فرمایا۔
ترجمہ:۔ "تو ان دونوں ( حضرت نوح علیہ السلام اور حضرت لوط علیہ السلام کی بیویوں) نے اپنے شوہروں کے ساتھ خیانت کی تو ان کے شوہر (نبی ہونے کے باوجود) خدا کے مقابلے میں ان کے کچھ بھی کام نہ آ سکے اور دونوں کو حکم دیا گیا کہ جہنم میں داخل ہونے والوں کے ساتھ تم بھی داخل ہو جاؤ"۔
(سورہ تحریم، آ یت10)

تبصرے